گوادر میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، کوسٹل ہائی وے پر 7 گاڑیوں کو آگ لگا دی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
گوادر میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، کوسٹل ہائی وے پر 7 گاڑیوں کو آگ لگا دی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں بلوچ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 7 گاڑیوں اور کوسٹل ہائی وے پولیس کی ایک چوکی کو نقصان پہنچایا ہے۔
گوادر میں ضلعی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ کوسٹل ہائی وے پر پسنی اور اورماڑہ کے درمیان ماکولہ کے علاقے میں ہوا ہے۔
اہلکار کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سب سے پہلے اس علاقے میں کوسٹل ہائی وے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر کے وہاں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔
اہلکار نے بتایا کہ بعد میں مسلح افراد نے اس علاقے میں ناکہ بندی کی اور وہاں 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جن میں کوسٹل ہائی وے پولیس کی بھی ایک گاڑی شامل تھی۔
کوسٹل ہائی وے کی سکیورٹی کی ذمہ داری کوسٹل ہائی وے پولیس کی ہے۔
کوسٹل ہائی وے پولیس کے ایس پی حفیظ امیر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی ایک گاڑی کو نذر آتش کرنے کے علاوہ تین ایل پی جی ٹینکروں کو بھی نذر آتش کیا۔
انھوں نے بتایا کہ تین دیگر ایل پی جی ٹینکروں کے ٹائروں سے ہوا بھی نکال دی گئی اور اُنھیں ناکارہ کر دیا گیا۔
اہلکار کے مطابق ایل پی جی ٹینکرز کراچی سے ایران کی جانب جارہے تھے۔
خیال رہے کہ ٹینکروں میں ایران سے زیادہ تر سندھ اور پنجاب کے لیے ایل پی جی لایی جاتی ہے۔
ضلع گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
رواں سال بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہائی ویز پر حملوں اور ناکہ بندی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ضلع کچھی میں بولان، ضلع بارکھان میں رڑکن اور ضلع قلات میں منگیچر میں ہائی ویز پر حملوں اور ناکہ بندی کے واقعات پیش آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C