گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادی دوگنا کرنے کی منظوری
👁️ 81 بار دیکھا گیا
گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادی دوگنا کرنے کی منظوری
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شام اور اسرائیل کے درمیان اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بفرزون سمجھے جانے والے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔
گزشتہ ہفتے شام میں باغی فورسز نے اچانک بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے دمشق پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ طویل عرصے حکمران بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ ایسے میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو گولان کی پہاڑیوں پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجود غیر فوجی علاقے کو قبضے میں لینے کا حکم دے دیا تھا۔
اتوار کو ان کے دفتر نے کہا کہ حکومت نے گولان ہائٹس پر اسرائیلی کنٹرول میں موجود آبادی کو دوگنا کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اسرائیلی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گولان کے علاقے میں اسرائیلی آبادی کی بہبود اور ترقی کے لیے 40 ملین شیکل یا 11 ملین ڈالر سرمائے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب اور قطر کی جانب سے مذمت
سعودی عرب اور قطر کی جانب سے اس اسرائیلی اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس منصوبے کی مذمت اور اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے شام میں ”امن اور استحکام کی بحالی کے امکانات کو تباہ کرنے‘‘ والا اقدام قرار دیا۔
دوسری جانب دوحہ حکومت نے کہا کہ اسرائیلی اعلان ”شامی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی ایک نئی قسط ہے اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔‘‘
گولان کے پہاڑی سلسلے پر اسرائیلی قبضہ
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے گولان کی پہاڑیوں کے ایک وسیع تر علاقے پر قبضہ کیا تھا اور اس علاقے کو 1981 میں اسرائیلی ریاست میں ضم بھی کر لیا تھا، جس کو اب تک عالمی سطح پر صرف امریکہ نے ہی تسلیم کیا ہے۔
مقبوضہ گولان میں تقریباً 30 ہزار اسرائیلی اور تقریباً 23 ہزار دروز نسل کے عرب آباد ہیں، جن کی وہاں موجودگی اسرائیلی قبضے سے پہلے کی ہے اور جن میں سے بیشتر کے پاس شامی شہریت ہے۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد غیرفوجی علاقے میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی عارضی بنیادوں پر اور ملکی سلامتی کے تناظر میں کی گئی ہے تاکہ وہاں استحکام قائم رکھا جا سکے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امن مشن میں شامل فورس UNDOF نے روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز کی غیر فوجی علاقے کے مشرق میں کارروائیوں کا نوٹس لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C