گولڑہ شریف: ختم نبوت ﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے، وفاقی وزیر نور الحق قادری
👁️ 66 بار دیکھا گیا
گولڑہ شریف: ختم نبوت ﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے، وفاقی وزیر نور الحق قادری
گولڑہ شریف (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کا کہا ہے کہ پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے، ختم نبوت ﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے۔
گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کے نام پر قربان ہونا ہی آب حیات ہے، جو رسالت کا غلام ہوا اُسے بغیر کسی تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وجود بھی اولیا کرام کےفیضان سے ہے، وزیراعظم کے ہوتے پاکستان کو کوئی نظریاتی اساس سے نہیں ہٹا سکتا، ہمارا اور تمام مسلمانوں کا دو ٹوک اعلان ہے کہ ختم نبوتﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی نظام منکر کو مسلمان قرار نہیں دے سکتا البتہ جو شخص رسالت پر ایمان لایا اُسے بغیر تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جا سکتا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ختم نبوت ﷺ اور ریاست مدینہ کی آواز بلند کی، یہ بات ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنےتحفظ ختم نبوت کیلئے اقدامات بھی وزیراعظم نے تجویز کئے، حضور اکرم ﷺ ہر مکتبہ فکر، پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں، اسلام تلوار سے نہیں اولیائے کرام کی کاوشوں سے پھیلا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C