گھر سے چور کیا لے گئے؟ پیپلز پارٹی کے سینئر سینیٹر تاج حیدر کے اہم انکشافات
👁️ 88 بار دیکھا گیا
گھر سے چور کیا لے گئے؟ پیپلز پارٹی کے سینئر سینیٹر تاج حیدر کے اہم انکشافات
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر تاج حیدر نے اپنے گھر میں چوری کے سلسلے میں ایک وضاحتی بیان میں تمام ہمدردوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بعض چینلوں اور اخبارات پر چلنے والی خبروں کے اس حصے میں جس میں کہا گیا ہے کہ گھر پر ہونے والی چوری میں لاکھوں کی نقدی اور زیورات چرائے گئے ہیں صداقت نہیں ہے۔
تاج حیدر کے مطابق ان کے گھر پر نقدی اور زیورات موجود نہیں تھی اور نہ ہی ان کا ذکر پولیس اسٹیشن میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا چند چاندی کے زیورات جن سے ان کی بیگم کی جذباتی وابستگی تھی، 9 اگست کی چوری میں چرا لئے گئے تھے جب کہ جو دو چار سونے کے زیورات تھے، انہیں چوری کرنے والوں نے بڑی احتیاط سے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں رکھ کر ڈریسنگ ٹیبل پر رکھ دیا تھا۔ بعد ازاں ان کی بیگم نے ان بچے کھچے زیورات کو گھر سے منتقل کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیگم کے سرکاری پاسپورٹ جو کہ حالیہ چوری کے بعد نہیں مل رہے تھے وہ بھی کل گھر کے اندر ہی مل گئے ہیں۔ ان دونوں پاسپورٹوں کو بیڈ روم میں رکھی ہوئی کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا تھا۔ سرکاری پاسپورٹوں کی اس بے توقیری پر سینیٹر تاج حیدر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تاج حیدر نے کہاہے کہ چور گزشتہ ماہ کی چوری میں چاندی کے زیورات کے علاوہ ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین لے گئے تھے۔ حالیہ چوری میں انہوں نے گھر میں موجود چھوٹی ایل ای ڈی اسکرین کو توجہ کے قابل نہیں سمجھا۔
انہوں نے کہا ایک بیگ میں جس سے تمام کاغذات نکال کر بکھیر دئے گئے تھے ان کی اور ان کی بیگم کی کلائی کی گھڑیاں موجود تھیں۔ ان گھڑیوں کو بھی یوں ہی رہنے دیا گیا۔
سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ اس سے قبل کئی مواقع پر ان کے گھر سے بڑی خاموشی کے ساتھ اہم فائلیں اور کاغذات اٹھائے گئے ہیں جن کی غیر موجودگی کا احساس انہیں صرف اس وقت ہوتا ہے جب ان کاغذات کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ نہیں ملتے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی کے آخری ڈیڑھ برس کے ای میل پیغامات اور ان کے جوابات جو انہوں نے دو یو ایس بی پر محفوظ کر لئے تھے نو دس سال سے گھر سے غائب ہیں لیکن گزشتہ تین دفعہ سے گھر میں گھس کر سارا سامان بکھیر دینے کا ایک نیا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف گھر والوں کو شدید عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے بلکہ شدید مصروفیت کے باعث انہیں اور ان کی بیگم کوسامان کو واپس اس کی جگہ پر رکھنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔
تاج حیدر نے کہا دیکھنے میں یہ چوری سے زیادہ تلاشی کی کارروائی لگتی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ان کی تمام تر دستاویزات ملک کو درپیش شدید مسائل کے موزوں حل سے متعلق ہوتی ہیں اور جن کو بھی ان کاغذات کی ضرورت ہے وہ بڑی خوشی یہ کاغذات ان کے حوالے کردیں گے۔ گھر میں گھسنے اور سارے سامان کو بکھیرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4551 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C