ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے، ہیومن رائٹس کمیشن
👁️ 166 بار دیکھا گیا
ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے، ہیومن رائٹس کمیشن
ؐلاہور (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل ہونے کے بیان پر حیرت کا اظہارکیا ہے۔
اپنے بیان میں کمیشن نے کہا کہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
ہزارہ برادری کو طویل عرصے سے دیوار سے لگانے اور نسل کشی کی حد تک مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؛ انہیں 'بلیک میلر' کہہ کر رد کرنا شرمناک فعل ہے۔ وزیراعظم مظلوم برادری کا خیال رکھنے اور ان کے مطالبے کا احترام کرنے کے پابند ہیں۔ https://t.co/PGygniaCOe
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) January 8, 2021
سوشل میڈیا پر بیان میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری طویل عرصے سے زیادتیوں اور نسل کشی کا شکار ہے، ہزارہ برادری کے سوگواران کو بلیک میلرز کہنا ہتک آمیز ہے۔
کمیشن نے کہا کہ ہزارہ برادری کا تحفظ اور ان کے مطالبات کا احترام کرنا وزیراعظم کے فرائض میں شامل ہے، ریاست پاکستان ہزارہ برادری کی زندگیوں اور ان کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب داعش کے دہشت گردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا تھا، واقعے میں 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C