ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 9 دہشت گرد گرفتار
👁️ 23 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 9 دہشت گرد گرفتار
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہنگو کے علاقے رحمت شاہ بانڈہ افغان مہاجر کیمپ میں واقع ایک گھر سے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، 2 عدد آر پی جی، 14 عدد آر پی جی گولے، 529 کارتوس، 18 عدد میگزین، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد نمبر پلیٹ کے بغیر موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شمالی وزیرستان کے رہائشی سید ریاض، رسول محمد، سعداللہ، ضلع بنوں کے مسعود احمد، حبیب اللہ، عمر اور مغفور اللہ شامل ہے جب کہ لکی مروت کے فواد خان اور ضلع مہمند سے حجت اللہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8854 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4621 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3306 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2476 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2130 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1922 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C