ہنگو میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہی وقاص ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
ہنگو میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہی وقاص ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ سے جاری بیان کے مطابق ‘ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں رات گئے دہشت گردوں نے فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جواب دیا’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران 26 سالہ سپاہی وقاص ہلاک ہوئے، جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا’۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کارروائی کی جارہی ہے’۔
اس سے قبل 14 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اسی آپریشن میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل یعنی ستمبر کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں 31 اگست کو شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔
اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 لیویز اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی: کرسمس مارکیٹ پر حملے کے ملزم سعودی ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا
27/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
27/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کے سات ارکان ہلاک، اسرائیلی فوج
27/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بنوں میں نجی ایمبولینس پر فائرنگ، چار افراد ہلاک
27/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8856 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4631 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3310 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2136 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1926 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C