02/November/2021

ہنگو: ٹل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد ہلاک

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو: ٹل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد ہلاک

ہنگو: ٹل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ہنگو میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ خطرناک دہشت گرد ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس فورس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1455422327374614533?t=3j82d-MHJcAHoLPZzD0loA&s=19

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیرحاتم گروپ سے تھا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں صادق اللہ عرف القاعدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد، مصطفی عرف ملا شامل ہیں۔

دہشت گردوں سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 0 عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد کئی دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔

حکام کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C