یمن: امارات نواز باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا
👁️ 120 بار دیکھا گیا
یمن: امارات نواز باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا
صنعا + ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن کے جنوبی حصوں پر قابض امارات نواز علیحدگی پسند باغیوں نے حکومتی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شبوہ صوبے میں 2 روز تک شدید جھڑپوں کے بعد ہفتے کے روز ’’سدرن ٹرانزیشنل کونسل‘‘ نامی علیحدگی پسند جنگجوؤں کے گروپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی درخواست پر یمنی حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں لہٰذا فریقین عرب اتحاد کی جانب سے فائربندی کے مطالبے کا احترام کریں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علیحدگی پسند کونسل کا ایک وفد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گیا ہے۔ عبوری کونسل نے آئینی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حوالے سے اختلافات ختم کردیے ہیں اور انہیں صدر تسلیم کرنے پراتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ امارات نواز باغی یمن کے جنوبی حصے کو علاحدہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے شبوہ میں فریقین سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آ جائیں۔
انہوں نے شبوہ کے گورنر کو ٹیلیفون کرکے وہاں کے حالات اور آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر شبوہ کے گورنر نے مقامی حکومت، نیشنل آرمی اور دیگر حکومت نواز فورسز کی معاونت سے صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
جمعہ کے روز عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبوہ صوبے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی فورسز نے سیکورٹی کے تمام انتظامات دوبارہ سنبھال لیے ہیں۔
دوسری جانب عرب اتحاد نے یمن سے سعودی علاقے کی جانب بھیجا گیا ڈرون یمن ہی میں مار گرایا۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقے کی جانب ایک ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C