یمن: ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے گیارہ اہلکار حراست میں لے لیے
👁️ 125 بار دیکھا گیا
یمن: ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے گیارہ اہلکار حراست میں لے لیے
صنعا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے گیارہ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ ان افراد کو کن حالات میں حراست میں لیا گیا۔
جمعے کے روز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے یمن سے تعلق رکھنے والے گیارہ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حوثی باغیوں کو امریکہ قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے شدید مالی دباؤ کے علاوہ فضائی حملوں کا بھی سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر امدادی اداروں کے چند ملازمین کو بھی حوثی باغیوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغی یمنی دارالحکومت صنعا پر گزشتہ دس برسوں سے قابض ہیں، جب کہ ایک طویل مدت تک سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد ان کے خلاف بڑی فضائی کارروائیوں میں مصروف رہا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں اسرائیل پر فلسطینی عسکری گروہ حماس کے دہشت گردانہ حملے اور جواب میں غزہ پٹی میں فضائی اور زمینی اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے بعد حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے سمندری راستے میں اسرائیلی اور مغربی ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔
اسی کے جواب میں امریکہ نے سمندری راستے کے تحفظ کے لیے ایک عالمی اتحاد قائم کیا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ حالیہ کچھ عرصے میں یمن میں متعدد حوثی اہداف کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود حال ہی میں حوثی باغیوں نے داخلی طور پر مخالفین کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا اور چوالیس افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔
اقوام متحدہ کی ترجمان شٹیفنے درجارچ نے اپنے بیان میں عملے کے افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے، ”ہمیں اس پیش رفت پر شدید تشویش ہے۔ ہم حوثی حکام سے اس معاملے کی وضاحت طلب کر رہے ہیں، کہ ان افراد کو کن حالات میں گرفتار کیا گیا تاکہ اقوام متحدہ کے عملے تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا،”ہم تمام راستوں کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان افراد کی بحفاظت اور غیرمشروط رہائی فوری طور پر ممکن بنائی جائے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C