یمن: حوثیوں کا صنعا و الحدیدہ میں یو این دفاتر پر چھاپہ، 11 اہلکار حراست میں
👁️ 286 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا صنعا و الحدیدہ میں یو این دفاتر پر چھاپہ، 11 اہلکار حراست میں
صنعا (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے اایف پی) یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر چھاپہ مار کر کم از کم 11 یو این اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بتایا کہ حوثیوں نے زبردستی عالمی ادارہ خوراک کے دفتر میں داخل ہو کر اقوام متحدہ کی املاک ضبط کیں، دارالحکومت میں دیگر اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
یہ چھاپہ جمعرات کو اسرائیلی حملے کے بعد مارا گیا ہے، جس میں یمن کی حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے تھے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ 11 اہلکاروں کو صنعا اور بندرگاہی شہر الحدیدہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
یونیسف، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفاتر بھی ان دو شہروں میں ہیں۔
گرنڈبرگ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ان 23 دیگر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے علاوہ ہیں، جو پہلے سے حراست میں ہیں، جن میں سے کچھ 2021 سے قید ہیں، اور
ایک اہلکار اس سال حراست کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ 30 اگست کو حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِاعظم احمد غالب الرحاوی اور کئی وزرا دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ تصدیق حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کی۔
ایجنسی نے کہا کہ جمعرات (28 اگست) کو کیے گئےاسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسرائیل نے جمعہ (29 اگست) کو کہا تھا کہ فضائی حملے کا ہدف ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عہدیداران تھے، نتائج کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C