یمن: سعودی اتحاد اور علیحدگی پسندوں کے درمیان نئی کشیدگی
👁️ 199 بار دیکھا گیا
یمن: سعودی اتحاد اور علیحدگی پسندوں کے درمیان نئی کشیدگی
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند قوتوں پر فضائی حملے کیے۔ یہ حملے جنوبی صوبے الضالع میں کیے گئے اور انہیں ’’پیشگی محدود حملے‘‘ قرار دیا گیا۔ سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی کی فورسز کو روکنے کے لیے کی گئی، جو صوبے میں بدامنی پیدا کرنے کی تیاری کر رہی تھیں۔
سعودی اتحاد نے الزبیدی پر عدن میں ہتھیار تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔ عدن یمنی حکومت کا عبوری دارالحکومت ہے۔ یمنی حکومت کی صدارتی کونسل نے الزبیدی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان پر غداری کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کا کہنا ہے کہ الزبیدی اب بھی عدن میں موجود ہیں اور فضائی حملوں سے صرف شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کونسل نے اس حملے کو ایک افسوسناک عمل قرار دیا، جو مذاکرات کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی۔ سعودی عرب نے یمنی دھڑوں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ کونسل جنوبی یمن کی علیحدگی چاہتی ہے اور دو سال کے عبوری دور کے بعد ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے۔
گزشتہ ماہ کونسل کی فورسز نے مشرقی یمن کے کئی علاقے قبضے میں لے لیے، جو سعودی عرب سے ملحقہ ہیں۔ اس سے ریاض کو سلامتی کے خدشات لاحق ہوئے۔ یہ واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تناؤ کو بھی ظاہر کرتے ہیں، حالانکہ دونوں ملک حوثی باغیوں کے خلاف ایک ہی اتحاد کا حصہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے یمن سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا۔ یمن 2014ء سے جنگ کا شکار ہے۔ ایک طرف سعودی حمایت یافتہ حکومت ہے اور دوسری طرف ایران نواز حوثی باغی، جو شمال کے بڑے علاقوں سمیت دارالحکومت صنعاء پر قابض ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C