یمن سے حوثی باغیوں کا اسرائیل پر حملہ، میزائل اور پروجیکٹائل فضا میں تباہ
👁️ 234 بار دیکھا گیا
یمن سے حوثی باغیوں کا اسرائیل پر حملہ، میزائل اور پروجیکٹائل فضا میں تباہ
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیلی ملٹری کے مطابق یمن سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل اور ایک پروجیکٹائل کو تباہ کر دیا گیا۔ ایران نواز حوثی باغی یمن سے اسرائیل کی جانب اکثر میزائل اور ڈرون داغتے رہتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے آج منگل 27 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلگرام پر لکھا، ”اسرائیل کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر قبل بجنے والے سائرنوں کے بعد یمن سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔‘‘
فوج کی طرف سے ایک علیحدہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ایئر فورس نے ایک اور پروجیکٹائل کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم اس بار خطرے کے سبب سائرن نہیں بجے۔
یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغی اکتوبر 2023ء میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ باغی بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل ہونے والے ایک معاہدے کے بعد انہوں نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔
ایران نواز حوثی باغیوں نے رواں برس کے آغاز میں شروع ہونے والی دو ماہ کی مدت کی غزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ روک دیا تھا، تاہم مارچ میں یہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یہ سلسلہ بحال ہو چکا ہے۔
یمن کی طرف سے داغے جانے والے زیادہ تر میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جاتا ہے تاہم مئی کے آغاز میں پہلی بار ایسا ہوا کہایک میزائل تل ابیب کے قریب بین گوریان ایئر پورٹ کے احاطے میں گرا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔
اسرائیل حالیہ مہینوں کے دوران یمن میں متعدد فضائی حملے کر چکا ہے، جن میں یمنی بندرگاہوں اور صنعاء کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ چھ مئی کو صنعاء ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے قبل ازیں بتایا تھا کہ اس نے جمعرات 22 مئی کو یمن سے فائر کیے گئے دو میزائلوں کو تباہ کیا تھا جبکہ اتوار کو بھی ایسا ہی ایک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں دنوں میں فائر کیے جانے والے میزائلوں کا نشانہ بین گوریان ایئر پورٹ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C