یمن: صنعا اور الجوف پر اسرائیلی فضائی حملے، 40 افراد ہلاک، 118 زخمی
👁️ 319 بار دیکھا گیا
یمن: صنعا اور الجوف پر اسرائیلی فضائی حملے، 40 افراد ہلاک، 118 زخمی
یروشلم + صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کے زیر قبضہ متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی صحافیوں کے مطابق حملوں میں حوثیوں کا دفاعی ہیڈکوارٹر، ایندھن کے مراکز اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔
حوثیوں کے زیر انتظام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں صحافیوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران عسکری کیمپ، ایندھن کا ذخیرہ اور حوثیوں کا میڈیا و پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نشانہ بنائے گئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ فضائی حملے ایران حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C