یمن میں 20 سے زائد امریکی فضائی حملے
👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمن میں 20 سے زائد امریکی فضائی حملے
واشنگٹن + صنعاء (ڈیلی اردو/اے ایف پی) یمن کے حوثی باغیوں کے مطابق آج بروز جمعرات ایک حملے کے نتیجے میں ایک مواصلاتی ٹاور میں موجود گارڈ ہلاک ہو گیا۔ ایرانی حمایت یافتہ اس ملیشیا نے اس حملے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔
اس حوالے سے یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان انیس الصباحی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”امریکی جارحیت میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ‘محافظہ اب‘ کے علاقے میں عبد الوسیم عبد الوہاب ظاہر شہید ہو گئے، جو ایک مواصلاتی ٹاور کے گارڈ تھے۔‘‘
واشنگٹن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فوری بیان تو نہیں آیا ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے حوثیوں کے اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں۔ حملوں کا یہ سلسلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس عزم کا اظہار کرنے کے بعد دیکھا گیا کہ حوثی باغیوں کو تب تک نشانہ بنایا جاتا رہے گا جب تک وہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے بند نہیں کر دیتے۔ حوثیوں نے یہ حملے غزہ جنگ کے تناظر میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ یکجہتی کے طور پر شروع کیے تھے۔
حوثیوں کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق آج علی الصبح سے ملک میں 20 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ملک کے صعدہ صوبے میں کیے گئے، جو کہ حوثی باغیوں کا ایک گڑھ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ملکی دارالحکومت صنعا کے جنوب اور صعدہ صوبے میں کیے گئے دو حملوں میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل بدھ کے روز حوثیوں نے کہا تھا کہ ملک کے حدیدہ صوبے میں حملوں کی دو لہروں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
یمن میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 15 مارچ سے تقریباﹰ روزانہ ہی حملے کیے جا رہے ہیں، جن کا الزام امریکہ پر عائد کیا جاتا ہے کیونکہ پندرہ مارچ سے امریکہ نے حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں کے ایک سلسلے کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد واشنگٹن نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطی کے پانیوں میں بھیج رہا ہے تاکہ ”جارحیت کو روکنے اور تجارت کو رواں رکھنے‘‘ کے لیے اس کی مہم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
حوثیوں نے غزہ جنگ میں چھ ہفتوں پر محیط ایک سیز فائر کے دوران بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ روک دیا تھا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں کی امداد روکنے اور وہاں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے بعد حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ یہ حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C