یوم عاشور: برطانیہ سمیت امریکا اور کینیڈا میں بھی مجالس کا انعقاد
👁️ 35 بار دیکھا گیا
یوم عاشور: برطانیہ سمیت امریکا اور کینیڈا میں بھی مجالس کا انعقاد
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغمبراسلام ﷺ کے نواسے امام حسینؑ کی یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا غم، برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں علما اور ذاکرین نے نبی ﷺ کے گھرانے کی کربلا میں شہادت کے واقعات بیان کیے، نوحہ خوانوں نے پُرسوز انداز میں یزیدی مظالم کی منظرکشی کی۔ غم میں ڈوبے مومنین نے ماتم کیا، فرانس اور بیلجیئم سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں بھی سید الشہدا کی شہادت کے غم میں مجالس منعقد کی گئیں۔
امریکا کی مختلف ریاستوں کے امام بارگاہوں میں بھی ہزاروں عزادار جمع ہوئے، ذاکرین نے امام حسینؑ کے بیٹے حضرت علی اکبر کی شہادت کے واقعات خصوصی طور پر بیان کیے۔ ڈیلاس اور ہیوسٹن سمیت مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوئے، سیکڑوں عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔
کینیڈا میں بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، امام حسینؑ کے بھائی حضرت عباس علمدارؑ کے پرچم کی شبیہہ پھولوں سے سجا کر برآمد کیا گیا، جلوس میں راستے بھر نوحہ خوانی اور ماتم حسینؑ ، شبیہہ تابوت و ذوالجناح بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔ پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔
احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C