یوکرینی بندرگاہوں پر روسی حملے: اقوامِ متحدہ کا ترقی پزیر ممالک پر خطرناک غذائی اثرات کا انتباہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
یوکرینی بندرگاہوں پر روسی حملے: اقوامِ متحدہ کا ترقی پزیر ممالک پر خطرناک غذائی اثرات کا انتباہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں پر روسی حملوں کے عالمی غذائی تحفظ پر، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے ,دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
VIDEO: ???????? Russia using Black Sea as 'blackmail': US ambassador to UN
Russia is "playing political games," Linda Thomas-Greenfield said as the Security Council met to discuss the Black Sea grain deal allowing safe passage of ships carrying Ukrainian grain, which Russia has quit pic.twitter.com/lP9adoTmHZ
— AFP News Agency (@AFP) July 22, 2023
عالمی ادارے کے سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بحیرۂ اسود کے پانیوں میں سویلین جہازوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں روسی اور یوکرینی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے کہا، “بحیرہ اسود میں کسی فوجی واقعے کے نتیجے میں تنازعات کے پھیلنے کے کسی بھی خطرے سے، چاہے جان بوجھ کر ہو یا حادثاتی طور پر ، ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔”
روز میری ڈی کارلو نے خبر دار کیا کہ ایسی صورت حال کے نتیجے میں ہم سب کے لیے ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔”
واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس ترکیہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی ترسیل پر ہونے والے معاہدے کی میعاد پیر کو ختم ہو گئی تھی جس کے تحت یوکرین سے خوراک کی ترسیل ممکن تھی۔
“بلیک سی گرین ڈیل” کے نام سے جانے جانے والے اس معاہدے کے ختم ہونے کے بعد بحیرہ اسود کے علاقے سے اناج کا سامان لادنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انشورنس انڈسٹری کے ذرائع نے جمعے کو بتایا کہ اس بات پر غیر یقینی صورتِ حال بڑھ رہی ہے کہ آیا تجارتی ٹریفک روس کے حملوں سے متاثر ہو سکتی ہے۔
خبروں کے مطابق شپنگ کمپنیوں نے اب دریائے ڈینیوب کے ساتھ چھوٹی بندرگاہوں کے علاوہ یوکرین سے ترسیل کے لیےانشورنس کوریج کو معطل کر دیا ہے۔
روسی کروز میزائلوں نے جمعے کو یوکرین کے تیسرے بڑے شہر اوڈیسا میں یوکرینی خوراک برآمد کرنے والے ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا تھا۔حملے سے خوراک کے عالمی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل روس نے علاقے کے بحیرہ اسود کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو تین روزہ تک حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
اوڈیسا کے علاقے میں اناج کے ٹرمینلز پر حملوں سے علاقائی گورنر کے مطابق 100 ٹن مٹر اور 20 ٹن جو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
تجزیاتی کمپنی “میرین ٹریفک” کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو درجنوں بحری جہاز یورپ کے دوسرے طویل ترین دریا ڈینیوب کے چینل سے گزرنے کے منتظر تھے۔
یوکرین کے اناج کی برآمد کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور اناج کی ترسیل کے بارے میں خدشات نے اناج کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جنم دیا ہے۔
ادھر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو بحیرہ اسود کے اناج راہداری کی بحالی کے لیے روس کے مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمۂ خزانہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ اس نے روس پر نئی پابندیاں دھاتوں اور کان کنی کے شعبے سے روسی آمدنی کو کم کرنے، اس کی مستقبل کی توانائی کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام تک ماسکو کی رسائی کو کم کرنے کے لیے ” لگائی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C