یوکرینی جنگ: روسی فوجی بھرتیوں کیلئے مالی ادائیگیاں دوگن
👁️ 59 بار دیکھا گیا
یوکرینی جنگ: روسی فوجی بھرتیوں کیلئے مالی ادائیگیاں دوگن
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے مزید فوجی بھرتیوں کی خاطر روس نے اپنے ہاں نئے رضاکاروں کے لیے مالی ادائیگیاں اب دو گنا کر دی ہیں۔ اس بارے میں روسی صدر پوٹن نے بدھ اکتیس جولائی کے روز ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔
روسی دارالحکومت ماسکو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی سیاسی اور عسکری قیادت کی خواہش ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں رضاکارانہ طور پر بھرتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو اس طرف راغب کیا جائے۔
اس خواہش کا نتیجہ یہ کہ نئے فوجیوں کے طور پر بھرتی ہونے والے رضاکاروں کو پہلے اگر یکبارگی دو لاکھ روبل سے بھی کم رقم ادا کی جاتی تھی، تو اب یہی رقم دو گنا سے بھی زیادہ کر کے چار لاکھ روبل کر دی گئی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ 31 جولائی کے روز جس صدارتی حکم نامے پر باقاعدہ دستخط کر دیے، اس کے مطابق روسی فوجیوں کے طور پر بھرتی کیے جانے والے رضاکاروں کو یکبارگی ادائیگی کی مد میں اب تک دیے جانے والے ایک لاکھ پچانوے ہزار روبل کے بجائے چار لاکھ روبل (تقریباﹰ 4,650 امریکی ڈالر) اد اکیے جائیں گے۔
جنگی مقاصد کے لیے اس نئی مالیاتی پیشکش کا اطلاق ایسے نئے روسی فوجیوں پر ہو گا، جو باقاعدہ معاہدے کے طور پر یکم اگست سے لے کر 31 دسمبر تک کے عرصے کے دوران جنگی محاذ پر اپنی تعیناتی پر آمادگی ظاہر کریں گے۔
روسی فوجیوں کی تنخواہیں اوسط ماہانہ آمدنی سے کہیں زیادہ
ماسکو حکومت یوکرین کے خلاف جنگ میں نئے روسی فوجیوں کی بھرتی کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش میں ہے۔
اس کا ایک ثبوت یہ کہ اب نئے بھرتی ہونے والے ہر فوجی کو یکبارگی چار لاکھ روبل تو اد اکیے ہی جائیں گے، تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ روسی فوجیوں کو اب دی جانے والی تنخواہیں پہلے ہی ایک عام روسی شہری کی اوسط ماہانہ آمدنی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔
روسی مسلح افواج نے فروری 2022ء میں جب صدر پوٹن کے حکم پر یوکرین میں عسکری مداخلت کا آغاز کیا تھا، تو اس کے قریب چھ ماہ بعد ہی موسم خزاں میں ماسکو کو اپنے ریزرو فوجیوں کی جبری بھرتی کا فیصلہ اس لیے کرنا پڑ گیا تھا کہ جنگ کے لیے کافی تعداد میں فوجیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تب سے اب تک روس نئے فوجیوں کی بھرتی پر انہیں پرکشش مالی مراعات دینے پر توجہ مرکوز کرتا آیا ہے۔ اب یہی مراعات دوگنا کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل روس نے اپنے ہاں جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو بھی خاص شرائط کے تحت رہا کر کے فوج میں بھرتی کرنے اور یوکرین کے خلاف محاذ جنگ پر بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر چند روز پہلے تک مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار روسی شہری ایسے تھے، جو باقاعدہ معاہدوں کے ساتھ لیکن پرکشش شرائط اور رضاکارانہ بنیادوں پر ملکی فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کر چکے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C