18/December/2025

یوکرین پر روسی فضائی حملے، 26 افراد زخمی

👁️ 195 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین پر روسی فضائی حملے، 26 افراد زخمی

یوکرین پر روسی فضائی حملے، 26 افراد زخمی

کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی)  بدھ کے روز ایک روسی فضائی حملے میں یوکرین کے وسطی شہر زاپوریژیا میں کم از کم 26 افراد زخمی ہو گئے۔ اس ‌حملے میں ایک رہائشی عمارت بھی نشانہ بنی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

 

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے نمائندوں نے جائے وقوعہ پر دیکھا کہ فائر فائٹرز ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ زاپوریژیا، جس کی جنگ سے پہلے آبادی تقریباً 7 لاکھ 10 ہزار تھی، جنگی فرنٹ لائن سے صرف 27 کلومیٹر دور ہے اور روسی حملوں کا بارہا نشانہ بن چکا ہے۔

 

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیودوروف نے بتایا کہ روس نے ’’گائیڈڈ ایریل بم ‘‘ استعمال کیے، جن سے رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

 

یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ یوکرین پر جنگ بندی کے لیے ان امن شرائط قبول کرنے پر زور دے رہا ہے، جنہیں کئی ناقدین کریملن کے حق میں قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C