یوکرین پر روس کے بڑے فضائی حملوں میں 6 افراد ہلاک، 27 زخمی
👁️ 299 بار دیکھا گیا
یوکرین پر روس کے بڑے فضائی حملوں میں 6 افراد ہلاک، 27 زخمی
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو نے گزشتہ رات کییف پر بڑے فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ میزائلوں اور سینکڑوں ڈرونز کے ساتھ کیے گئے ان حملوں کے بعد کییف شہر کے مختلف حصوں میں آگ بھی لگ گئی۔
یوکرینی دارالحکومت سے جمعہ 14 نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس کی مسلح افواج نے کییف پر یہ وسیع تر فضائی حملے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیے۔
کییف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر 18 میزائلوں اور کم از کم 430 جنگی ڈرونرز کے ساتھ حملے کیے، جن میں کییف کے علاوہ یوکرین کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں کے بعد یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ تازہ ترین روسی حملوں میں کم از کم چھ یوکرینی باشندے ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ صدر زیلنسکی کے بقول، ’’ان حملوں کا ہدف خاص طور پر دارالحکومت کییف تھا، تاکہ وہاں شہری زندگیوں اور املاک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔‘‘
اسی دوران صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ کییف شہر میں روس کے اسکندر طرز کے ایک میزائل کے ٹکڑے لگنے کی وجہ سے آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
دریں اثناء روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے جوابی حملوں کے لیے یوکرین کی طرف سے بھیجے گئے 216 جنگی ڈرونز مارے گرائے۔
روسی حکام کے مطابق ان یوکرینی ڈرونز کے ساتھ مختلف علاقوں میں خاص طور پر روسی تیل کی ایسی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جن میں آئل ریفائنریاں اور آئل ڈپو شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C