یوکرین پر روس کے حملوں میں 14 افراد ہلاک، 37 زخمی
👁️ 71 بار دیکھا گیا
یوکرین پر روس کے حملوں میں 14 افراد ہلاک، 37 زخمی
کییف (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) یوکرینی وزارت داخلہ کے مطابق مشرقی شہر ڈوبروپیلیا پر روسی حملوں میں پانچ بچوں سمیت گیارہ افراد مارے گئے، جبکہ خار کییف میں کیے گئے ڈرون حملے میں تین مزید شہری ہلاک ہوئے۔
یوکرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر ڈوبروپیلیا پر روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم ازکم پانچ بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔
وزارت نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں خارکیف کے علاقے پر ڈرون حملے میں مزید تین شہری مارے گئے۔
یوکرینی وزارت داخلہ کے ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق روسی افواج نے ڈوبروپیلیا پر بیلسٹک میزائلوں، متعدد راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ آٹھ عمارتوں اور 30 کاروں کو نقصان پہنچا۔ وزارت نے ٹیلی گرام میسنجر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ”آگ بجھانے کے دوران، قابضین(روس) نے دوبارہ حملہ کیا، جس سے آگ بجھانے والے ٹرک کو نقصان پہنچا۔‘‘
وزارت نے جزوی طور پر تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر بھی شائع کیں، جو آگ کی لپیٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ چند دیگر تصاویر میں امدادی کارکنوں کو عمارتوں سے ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوکرین میں جنگ کے آغاز سے قبل ڈوبروپیلیا کی آبادی تقریباً 28,000 تھی۔
یہ شہر مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک کے علاقے میں ہے، جو پوکرسک شہر کے مرکز کے شمال میں اس فرنٹ لائن سے 22 کلومیٹر (13.67 میل) دور ہے، جس پر روسی فوجی ہفتوں سے حملے کر رہے ہیں۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ خارکیف کے علاقے میں جمعے کی رات گئے ایک الگ روسی ڈرون حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق روس نے اس حملے میں دو اسکندر۔ ایم بیلسٹک میزائل اور ایک اسکندر۔کے کروز میزائل کے ساتھ ساتھ 145 ڈرون استعمال کیے گئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق اس کی فضائیہ نے ایک کروز میزائل اور 79 ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ فوج نے کہا کہ الیکٹرانک جوابی اقدامات کی وجہ سے مزید 54 ڈرونز ممکنہ طور پر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C