09/January/2026

یوکرین: کییف پر روسی حملوں میں 4 افرادہلاک، 19 زخمی

👁️ 173 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین: کییف پر روسی حملوں میں 4 افرادہلاک، 19 زخمی

یوکرین: کییف پر روسی حملوں میں 4 افرادہلاک، 19 زخمی

کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یوکرینی حکام نے جمعے کے روز بتایا کہ روس کی جانب سے رات بھر یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے کیے گئے بڑے حملے کے نتیجے میں کییف میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔

 

یوکرینی دارالحکومت کییف کے میئر ویٹالی کلِچکو نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے، جبکہ طبی عملے کے چار دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ حملے میں اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا اور شہر کے کچھ حصوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے۔

 

ملک کے مغرب میں یوکرینی فضائیہ کی ویسٹرن کمانڈ نے بتایا کہ لیویو پر روسی حملہ ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیا گیا۔ یوکرینی فوج نے رپورٹ کیا کہ یہ میزائل روس کے استراخان میں واقع ’کاپوسٹن یار‘ کے علاقے سے داغا گیا تھا، جو ’اوریشنک‘بیلسٹک میزائلوں کا معروف لانچنگ مقام ہے۔

 

لیویو کے میئر آندرے سادووی نے کہا کہ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا یہ ایک اوریشنک میزائل ہی تھا۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا، ’’فوج اس بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لیویو میں دھماکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، لیکن فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شہر میں سویلین تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

دوسری طرف حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یوکرین پر اوریشنک میزائل داغا گیا ہے۔ اسےصدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ کو ایک مبینہ ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا ردعمل بتایا گیا ہے۔

 

روس نے نومبر 2024 میں یوکرین کے صنعتی شہر دنیپرو پر اوریشنک میزائل داغا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ مغرب کے فضائی دفاعی نظام اوریشنک کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کا روسی زبان میں مطلب ’ہیزل نٹ کا درخت‘ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میزائل مغربی یورپ جتنے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

 

مغربی فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوریشنک میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C