یوکرین کے دارالحکومت پر روس کے بڑے میزائل حملے
👁️ 25 بار دیکھا گیا
یوکرین کے دارالحکومت پر روس کے بڑے میزائل حملے
کییف (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) روس نے پیر گیارہ دسمبر کی صبح یوکرینی دارالحکومت کییف کی جانب آٹھ بیلسٹک میزائل داغے، تاہم ان آٹھ کے آٹھ کو ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق ان حملوں میں تاہم زمین پر گرنے والے ملبے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہےکہ صبح چار بجے کے قریب دارالحکومت کییف میں شدید دھماکے سنے گئے جب کہ ساتھ ہی شہری دفاع کے حوالے سے سائرن بھی گونجے۔ یہ بات اہم ہے کہ کییف میں رات کے وقت کرفیو نافذ ہوتا ہے۔
یوکرینی وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو کے مطابق فضا میں تباہ کیے گئے روسی میزائلوں کا ملبہ کییفکے مشرقی ضلع میں گرا۔ دو ہفتے قبل کییف کو روس کی جانب سے ایک بڑے ڈرون حملے کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کو جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے شدید اور بڑا ڈرون حملہ قرار دیا تھا۔
یوکرین کا یورپی یونین کی رکنیت پر اصرار
یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے مثبت اشارہ سامنے نہیں آتا، تو یہ یوکرین اور یورپی یونین دونوں کے لیے تباہ کن صورت حال ہو گی۔ رواں ہفتے یورپی کونسل یوکرین کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے بحث کرے گی۔
کولیبا نے کہا کہ وہ ایسی کسی صورت حال کے نتیجے میں تباہ کن حالات پر بات بھی کرنا نہیں چاہتے۔ یوکرین ایک طویل عرصے سے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے کوشاں ہے۔
اسی تناظر میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ارجنٹائن میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اوربان کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ اوربان یوکرین کے لیے مزید یورپی عسکری امداد کے بھی ناقد ہیں۔
زیلنسکی کا دورہ جنوبی امریکہ
یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے زیلنسکی پہلی بار جنوبی امریکہ کا دور کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران میں وہ یوروگوائے، پیراگوائے اور ایکواڈور کے صدور سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد یوکرینی تنازعے میں جنوبی امریکی ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
جنوبی امریکہ کے بعد زیلنسکی واشنگٹن پہنچیں گے، جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکی کانگریس میں ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے یوکرین کے لیے امریکی مدد پر تنقید کے بعد یوکرین میں کئی طرح کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے ایک سو دس ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، تاہم اس درخواست پر کانگریس میں بحث ابھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C