’یہ آپ کا ملک نہیں، ہمارا ہے‘، لبنانی صدر کا ایران کو دوٹوک پیغام
👁️ 294 بار دیکھا گیا
’یہ آپ کا ملک نہیں، ہمارا ہے‘، لبنانی صدر کا ایران کو دوٹوک پیغام
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کے صدر جوزف عون نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات میں بطور سودے بازی کے ایک مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عون نے ایران کے پاسدانِ انقلاب کا حوالہ دیا، جو حزب اللہ کے اہم حامی ہیں، اور کہا ’یہ آپ کا ملک نہیں ہے، یہ ہمارا ملک ہے۔‘
انھوں نے کہا ’(ایران) لبنان کو امریکہ کے ساتھ اپنی مذاکراتی عمل میں ایک سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’آپ ہماری مدد کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔۔۔ لبنان کے عوام آپ کے مفادات کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘
عون نے کہا کہ وہ اپنے ملک کو تنازع سے بچانے کے لیے ’جو کچھ بھی کرنا پڑا‘ کریں گے اور وہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے ’پرعزم‘ ہیں۔ اسرائیل سے مخاطب ہو کر انھوں نے کہا ’اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ کبھی امن، تحفظ اور سلامتی میں نہیں رہ سکیں گے۔‘
انھوں نے حزب اللہ کو ختم کرنے کے حوالے سے اسرائیلی فوجی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے صرف اسی صورت میں ’نمٹا‘ جا سکتا ہے جب اسرائیل وہاں ے نکل کر لبنانی حکومت کو موقع دے۔
عون نے اسرائیل کے بارے میں مزید کہا کہ ’وہ پورے ملک پر حملہ کر سکتے ہیں، اسے تباہ کر سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی اپنے مقصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔‘
اس انٹرویو کے جواب میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ اگر لبنان ایران کے لیے واقعی ایک سودے بازی کا مہرہ ہوتا تو ’ہم بہت پہلے کوئی معاہدہ کر چکے ہوتے۔‘
انھوں نے کہا ’جناب عون کے بیانات کی بنیاد پر یوں لگتا ہے جیسے لبنان کے ایک پانچویں حصے پر ایران نے قبضہ کیا ہو، ایک چوتھائی لبنانیوں کو بے گھر کیا ہو اور روزانہ اس کے ملک پر بمباری کر رہا ہو۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک
03/November/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیمیں نشانے پر، مہم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار ہلاک، ٹانک سے 4 پولیو ورکرز اغوا
03/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹانک: گومل کے رہائشیوں نے دکاندار کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، مزاحمت کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
03/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکا کی ایران کے خلاف کئی ہفتوں سے خفیہ فوجی کارروائیاں جاری، قشم جزیرے پر حملہ تازہ ترین کارروائی قرار
03/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران کے جزیرے قشم پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریب پانچ دھماکے، محدود فوجی کارروائیوں کا انکشاف
03/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15662 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9326 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7580 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5566 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C