بھارت میں مسلمانوں پر ظلم، اقوام متحدہ میدان میں آگیا
👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم، اقوام متحدہ میدان میں آگیا
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم، اقوام متحدہ میدان میں آگیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے پر بھارت کو خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سربراہ میچل بیچلیٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس کی منقسیم کرنے والی پالیسیوں کی بدولت معاشی شرح نمو کم ہوسکتی ہے اور ملک میں تنگ نظر سیاسی ایجنڈے سے اقلیتوں کے حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ اقوام متحدہ نے جاری کی ہے ۔
اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارت میں باالخصوص مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس کی جانچ کی بات کہی تھی۔اس وقت کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کو انڈیا نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ یہ خود مختاری کی خلاف ورزی اور علاقائی اتحاد کے خلاف ہے۔سنہ 2016 میں بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی مذمت کی گئی تھی۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے گرین پیس اور فورڈ کا حوالہ دیتے ہوئے غیر سرکاری اداروں اور سماجی کارکنان کو ہدف بنانے اور فلاحی منصوبوں کے لیے غیر ملکی فنڈز پر پابندی لگائے جانے کے باعث مودی حکومت کو برا بھلا کہا تھا۔اس کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ کی 2016 کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت آزادی اظہار پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
اپنی 659 صفحوں کی رپورٹ میں ہیومن رائٹز واچ نے کہا تھا کہ سرکار یا کچھ صنعتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے غیر سرکاری اداروں کو ملنے والے غیر ملکی فنڈز پر پابندی لگا دی گئی۔ اس سے انسانی حقوق کے دیگر ادارے بھی حیران ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کی میناکشی گانگولی نے کہا کہ عدم اتفاق پر مودی حکومت کا جو رویہ ہے اس سے ملک میں آزادی اظہار کی روایت کو دھچکہ لگا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C