03/September/2021

1950 کی کورین جنگ میں ہلاک 109 چینی فوجیوں کی باقیات کی تدفین

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
1950 کی کورین جنگ میں ہلاک 109 چینی فوجیوں کی باقیات کی تدفین

1950 کی کورین جنگ میں ہلاک 109 چینی فوجیوں کی باقیات کی تدفین

شین یانگ (ڈیلی اردو) 53-1950 کی کورین جنگ میں ہلاک ہونے والے 109 چینی فوجیوں کی باقیات کو جمعہ کے روز چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1433797728522301444?s=19

مارے جانیوالے فوجیوں کی باقیات جمعرات کو جمہوریہ کوریا (آر او کے) سے چین واپس لائی گئی ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے مابین حوالگی کے معاہدے پر دستخط کے بعد 2014 سے اب تک کی ایسی آٹھویں وطن واپسی ہے۔

تدفین کی تقریب شین یانگ میں چین کے عوامی رضا کاروں (سی پی وی) شہداء کے قبرستان میں صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ موقع پر موجود تمام افراد نے خاموشی اختیار کی اور ایک فوجی بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کے حصار میں اعزازی گارڈز شہداء کے تابوت لیکر قبرستان میں داخل ہوئے اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ قبرستان میں تمام اطراف گل داؤدی کے زرد اور سفید پھول سجائے گئے تھے۔

2014 کے بعد سے اب تک 825 سی پی وی فوجیوں کی باقیات جنوبی کوریا سے واپس لائی جا چکی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C