2021ء کے دوران 45 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایف جے
👁️ 126 بار دیکھا گیا
2021ء کے دوران 45 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایف جے
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی ) سال 2021 میں صحافی اور ذرائع ابلاغ میں کام کرنے والے پینتالیس افراد کو ان کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں افغانستان میں ہوئیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
دنیا میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم ‘انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ‘ کی جانب سے یہ تفصیلات جمعے کو پیش کی گئیں۔ آئی ایف جے کے مطابق گزشتہ تیس برسوں کے دوران ہلاکتوں کی یہ کم ترین شرح ہے۔ 2020ء میں یہ تعداد پینسٹھ تھی۔
رجحان میں تبدیلی
تاہم آئی ایف جی نے کہا ہے کہ 2021ء میں اس رجحان کی تصدیق ہوتی ہے کہ ہلاک کیے جانے والوں میں ان میڈیا کارکنوں کو تعداد زیادہ ہے، جنہوں نے اپنی اپنی برادریوں، شہروں اور ملکوں میں بدعنوانی، جرائم اور طاقت کے ناجائز استعال کو بے نقاب کیا ہے۔
مقروض رہیں گے
آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلنگر کے مطابق، ”پرتشدد کارروائیوں کے دوران جن پینتالیس ساتھیوں کو ہم نے کھویا ہے وہ ہمیں صحافیوں کی ان ہولناک قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں، جو وہ دنیا بھر میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے دے رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ ان کے اور ان ہزاروں دیگر صحافیوں کے مقروض رہیں گے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔‘‘
بیلنگر نے مزید کہا کہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی جانیں دی ہیں، اسے پورا کرنے کی خاطر انصاف کے حصول کی انتھک جدوجہد کرنی چاہیے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کیے جانے والے ان پینتالیس صحافیوں کا تعلق بیس مختلف ممالک سے تھا۔ ان میں سے تینتیس کو باقاعدہ ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔ ان میں سے نو افغانستان میں ہلاک ہوئے، آٹھ میکسیکو، چار بھارت اور تین پاکستان میں۔
نمائندہ تنظیم
آئی ایف جے دنیا بھر تقریبا چھ لاکھ میڈیا کارکنوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے مطابق گزشتہ تیس برسوں کے دوران اب تک 2721 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔آئی ایف جے نے سن 1991 سے ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے اعداد و شمار اکھٹے کرنا شروع کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 480 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C