23 دنوں میں عراق اور شام میں امریکی افواج پر 40 حملے
👁️ 65 بار دیکھا گیا
23 دنوں میں عراق اور شام میں امریکی افواج پر 40 حملے
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں گزشتہ دو روز کے دوران امریکی افواج پر کم از کم پانچ حملے ہوئے ہیں۔
پینٹاگان نے منگل کے روز کہا ہے کہ تازہ ترین راکٹ حملے میں شام میں ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جسے مشن سپورٹ سائٹ فرات کہا جاتا ہے۔ تاہم اس حملے میں امریکی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اڈے کے بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔
اس سے قبل منگل کو امریکی حکام نے ایک اور حملے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ عراق کے شہر اربیل میں ایک ڈرون نے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے پہلے پیر کے روز اربیل ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا جب کہ شام میں طل بیدار کے قریب امریکی افواج پر دو حملے کیے تھے۔
پینٹاگان کے مطابق امریکی افواج پر ہونے والے کسی بھی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پینٹاگان کی نائب پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ 17 اکتوبر سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائیں مجموعی طور پر امریکی افواج پر 40 حملے کر چکی ہیں۔ ان میں سے بائیس حملے عراق میں جب کہ اٹھارہ حملے شام میں امریکی اڈوں اور فوجی اہلکاروں پر ہوئے۔
ان کے بقول شام اور عراق میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 46 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے جن میں سے بیشتر صحت یاب ہونے کے بعد واپس ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو وسعت دینے سے باز رکھنے کے لیے امریکہ نے اپنے بحری بیڑے، درجنوں لڑاکا جیٹ طیارے اور بلیسٹک میزائلوں سے لیس آبدوز خطے میں بھیجی ہے۔
سبرینا سنگھ کے مطابق ایسے میں جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تصادم اسرائیل سے باہر تک نہ پھیلنے پائے۔
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ امریکہ کو ڈرون اور راکٹ حملوں کا جواب دینے میں کوئی تامل رہا ہے۔البتہ کہاں اور کب جواب دینا ہے، اس کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C