400 محکمے بند کررہے ہیں لوگ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں: وفاقی وزیر فواد چوہدری
👁️ 120 بار دیکھا گیا
400 محکمے بند کررہے ہیں لوگ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں: وفاقی وزیر فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین وعدے سے انحراف کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام سے کہا ہے کہ روزگار کے لیے حکومت کی جانب نہ دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے انجینیئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے’۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک کی حکومتیں سکڑ رہی ہیں’۔ اگر نوکریوں کے حصول کیلئے گورنمنٹ کی طرف دیکھنا شروع کردینگے تو ہماری اکانومی کا فریم ورک بیٹھ جائے گا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورنمنٹ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں ہر بیان کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، حکومت نوکریوں کے لیے صرف ماحول بناتی ہے۔
حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، کہا تھا نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2019
https://twitter.com/MalakAatifKhan/status/1184086576227323911?s=19
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں۔‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا سرکاری نوکری ڈھونڈنا ممکن نہیں ہے، ملک میں معیشت بہتر ہو تو نجی شعبہ نوکریاں فراہم کرتا ہے اور ملک میں بے روزگاری میں کمی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ ہر بیان کے ساتھ یہی کیا جاتا ہے، نیوز سرخیاں سیاق و سباق سے ہٹ کر بنا دی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل اپنے منشور میں کہا تھا کہ وہ چھوٹے اور درمیانی صنعتوں، ہاؤسنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور سبز معیشت و سیاحت کے شعبوں میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرے گی۔
فواد چوہدری نے خود جنوری کے مہینے میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت وعدے کے مطابق نوجوانوں کے لیے 1 کروڑ نئے روزگار جلد پیدا کیے جائیں گے جبکہ غریبوں کے لیے 5 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت 5 سالوں میں 1 کروڑ روزگار پیدا کرے گی اور معاشی ترقی کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم بنائے گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری اصلاحاتی حکومت ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C