41 شیعہ افراد کے سر قلم: ایران نے سعودی عرب کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے
👁️ 67 بار دیکھا گیا
41 شیعہ افراد کے سر قلم: ایران نے سعودی عرب کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے
تہران + دبئی (ڈیلی اردو/رائٹز) ایرانی سیکیورٹی ادارے سے منسلک ایک ویب سائٹ کے مطابق ایران نے سعودی عرب کے ساتھ براہ راست مذاکرات ملتوی کردیے ہیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور رواں ہفتے شروع ہونا تھا۔ ویب سائٹ کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹز کے مطابق ایک روز قبل ہی سعودی عرب میں کئی افراد کو سزائے موت دی گئی تھی اور ایکٹوسٹس کے مطابق جن افراد کو سزائے موت دی گئی ان میں 41 افراد اہلِ تشیع تھے۔
دریں اثنا ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر جاری بات چیت بھی تعطل کا شکار ہے۔
نور نیوز کے مطابق ایران نے بغیر کوئی وجہ بتائے ’یکطرفہ طور پر مذاکرات ملتوی کیے ہیں‘ اور مذاکرات کے نئے دور کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے جبکہ سعودی حکومت کے میڈیا آفس سی آی سی نے بھی اس معاملے پر کوئی فوری ردعمل دینے سے گریز کیا۔
سعودی عرب اور ایران خطے میں ایک دوسرے کے خلاف پراکسی تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک نے تناؤ میں کمی لانے کے لیے گزشتہ سال مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
ہفتے کے روز عراق کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عراق بدھ کے روز مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کرے گا۔
سال 2016 میں سعودی عرب میں ایک اہلِ تشیع عالم کی سزائے موت کے بعد مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔
دو روز قبل سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی عرب میں ایک روز میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ان 81 افراد میں سے 41 افراد اہلِ تشیع مکتبہ فکر سے تھے جن کا تعلق مشرقی علاقے قطیف سے تھا، یہ علاقہ تاریخی طور پر سنی حکومت اور اہلِ تشیع افراد کے درمیان تنازع کا شکار رہا ہے، ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے بھی سزائے موت کی مذمت کی ہے اور اسے ’بدنما جرم‘ قرار دیا۔
سعودی عرب اور ایران خطے کے تنازعات اور شام، لبنان اور عراق میں عرصے سے جاری سیاسی اختلافات میں مخالف گروہوں کی حمایت کرتے آرہے ہیں، سعودی عرب 2015 سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کی قیادت بھی کررہا ہے۔
سعودی عرب کے مطابق براہ راست مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے جس میں زیادہ تر توجہ یمن پر ہی رہی۔
حوثی حکام کا ہفتے کے روز کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی ہے ان میں 2 یمنی ’جنگی قیدی‘ بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا 2015 کے ایران جوہری معاہدے پر بھی خدشات اٹھ چکے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ آخری وقت پر روس کی جانب سے کیے گئے مطالبے نے عالمی طاقتوں کو مجبور کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C