5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ کا 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم قطر منتقل کرنے کا اعلان
👁️ 89 بار دیکھا گیا
5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ کا 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم قطر منتقل کرنے کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بائیڈن انتظامیہ نے ایران میں قید پانچ امریکیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرتے ہوئے بین الاقوامی بینکوں کو امریکی پابندیوں کے خوف کے بغیر 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم جنوبی کوریا سے قطر منتقل کرنے کے لیے مکمل اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے امریکہ میں قید پانچ ایرانی شہریوں کو آزاد کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس چھوٹ کے معنے یہ ہیں کہ یورپی، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بینک جنوبی کوریا میں منجمد رقم کو تبدیل کرنے اور اسے قطر کے مرکزی بینک میں منتقل کرنے میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے، جہاں اسے انسانی ہمدردی کے سامان کی خریداری کے لیے ایران کے استعمال کے لیے رکھا جائے گا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر خارجہ بلنکن نے اس چھوٹ پر گزشتہ ہفتے دستخط کیے تھے تاہم اس فیصلے کے بارے میں کانگریس کو پیر کے روزمطلع کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کی کاپی خبر رساں ایجنسی اے پی نےحاصل کی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران میں قید پانچ امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ اس کے بدلے میں جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 بلین ڈالر کی رقم جاری کر دی جائے گی۔
جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نےاس وقت بتایاتھا کہ جنوبی کوریا میں منجمد کیے جانے والے ایرانی اثاثے ایران منتقل کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے مرکزی بینک میں منتقل کر دیے گئے تھے۔
ایران نے کہا تھا کہ تبادلے کے اس معاہدے کے تحت واشنگٹن امریکی جیلوں سے کچھ ایرانیوں کو بھی رہا کرے گا۔
ایران میں قید امریکیوں میں سے ایک قیدی کے وکیل نے بتایا تھا کہ ایران نے چار زیر حراست امریکی شہریوں کو تہران کی اوین جیل سے گھر میں نظربند رہنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ پانچواں قیدی پہلے ہی سے گھر میں نظربند ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ ایران میں قید امریکی قیدیوں کی رہائی میں دو ماہ لگ سکتے ہیں۔
کنانی کا کہنا تھا کہ، “متعلقہ حکام کی طرف سے ایک مخصوص ٹائم فریم کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس عمل کو مکمل ہونے میں زیادہ سے زیادہ دو مہینے لگ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C