51 نمازیوں کے مجرم کی نئی چال، اعترافِ جرم واپس لینے کی اپیل دائر
👁️ 215 بار دیکھا گیا
51 نمازیوں کے مجرم کی نئی چال، اعترافِ جرم واپس لینے کی اپیل دائر
کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو)2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ کر کے 51 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے والا سفید فام نسل پرست شخص نے اپنا اعتراف جرم واپس لینے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ نے مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں پر حملے میں 51 افراد کو ہلاک کرنے اور مزید 40 کو قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کے دوران انھیں معافی کا حق بھی نہیں مل پائے گا۔
جج کی جانب سے ان کے عمل کو ’غیر انسانی‘ قرار دیا گیا اور انھوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے میں ’کوئی رعایت نہیں برتی۔‘
ابتدائی طور پر ٹارنٹ نے خود پر لگے الزامات سے انکار کیا لیکن حملے کے ایک سال بعد ٹارنٹ نے اپنی درخواست بدل دی۔
35 سالہ مجرم جس نے دہشت گردی کے ایک جرم کا بھی اعتراف بھی کیا تھا نے اب ایک اپیل دائر کی ہے۔ ٹارنٹ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ جیل میں ’تشدد اور غیر انسانی‘ حالات کی وجہ سے اس وقت سوچ سمجھ کر فیصلے لینے کے قابل نہیں تھے۔
برینٹن ٹارنٹ اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی کرنا چاہتے ہیں۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کی کورٹ آف اپیل میں سماعت پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے دوران توقع ہے کہ ٹارنٹ ویڈیو لنک کے ذریعے ثبوت فراہم کریں گے۔
النور مسجد اور لنوڈ اسلامک سنٹر میں قتل عام کے کچھ حصے براہ راست نشر کیے گئے تھے۔ اس سانحے کی وجہ سے نیوزی لینڈ اسلحے سے متعلق قوانین میں ترمیم لانے پر بھی مجبور ہوا تھا۔
اس واقعے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد حکومت نے قانون میں ترمیم لاتے ہوئے ہر قسم کے نیم خود کار ہتھیاروں، خود کار رائفلز اور زیادہ گنجائش والے میگزینز پر پابندی عائد کر دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C