8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے امام مسجد کو سزائے موت کا حکم
👁️ 146 بار دیکھا گیا
8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے امام مسجد کو سزائے موت کا حکم
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم عدالت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنائی ہے۔
خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جانب سے بچوں کے خلاف تشدد میں ملوث کسی بھی ملزم کو یہ پہلی سزا ہے۔
پشاور کی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج، جو بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے والی ‘چائلڈ پروٹیکشن کورٹ’ کی بھی جج ہیں، نے پشاور کی ایک مسجد میں امام کے فرائض انجام دینے والے قاری سعید کو کم سن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ہفتے کو سزائے موت سنائی ہے۔
قاری سعید کے خلاف گزشتہ برس 14 مارچ کو کم سن معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پشاور کے تھانہ انقلاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ملزم قاری سعید کو گرفتار کرکے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
چند ماہ قبل ان کا مقدمہ پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ منتقل کیا گیا تھا۔
ملزم کا گرفتاری کے بعد مقامی اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں ملزم کی میڈیکل رپورٹ کا بھی حوالہ دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C