میت سے آنکھیں نکالی گئیں ،سرکھلا ہوا تھا ، گردے بھی موجود نہیں اور ۔۔!
👁️ 183 بار دیکھا گیا
میت سے آنکھیں نکالی گئیں ،سرکھلا ہوا تھا ، گردے بھی موجود نہیں اور ۔۔!
اسلام آباد (نیو زڈیسک)بھارتی جیل میں چند روز قبل تشدد کا شکار بن کر موت کے منہ میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی کی میت کو وطن واپس لا کر سپرد خاک کردیا گیا۔
قومی اخبار رپورٹ کے مطابق نورالامین جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھے 2 سال قبل مچھلیاں پکڑتے ہوئے غلطی سے بھارتی پانیوں میں داخل ہوئے تھے۔اس بارے میں ان کی سب سے بڑی بیٹی سکینہ نے بتایا کہ ان کے ضعیف والد کی ’میت سے آنکھیں نکالی گئیں سر کھلا ہوا تھا جس میں سے دماغ غائب تھا جبکہ ان کے جسم میں گردے بھی نہیں رہنے دیے گئے،
لیکن ہم بس جسم کے اس ڈھانچے کو اتنا کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہمارا باپ تھا‘۔نورالامین کی نمازِ جنازہ میں ان کی میت واپس لانے میں مدد کرنے والے معروف سماجی کارکن انصار برنی بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ ’بھارتی جیل میں ان کے ساتھ جو بھی ہوا وہ صرف پاکستانی ہونے کی وجہ سے ہوا‘۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں لوگوں کو اپنا غصہ غریب اور ضعیف پاکستانی ماہی گیروں پر نکالنے کے بجائے امن اور برداشت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں بھی بھی بہت سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن میں ان پر زور دوں گا کہ وہ بھی امن پسند ہو کر سوچیں۔
ان کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ وہ تمام شادی شدہ ہیں لیکن ان کے بھائی نہیں اس لیے بھی ان کے والد ماہی گیری کرتے تھے اور اسی کام کے لیے وہ 30 ستمبر 2017 کو بھی گئے۔ان کی دوسری بیٹی کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ ہوا تھا کہ ہمارے والد کو انڈین کوست گارڈ نے سمندر میں پکڑا، اس سے قبل 2013 میں انہیں غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا لیکن جیل میں 6 ماہ گزارنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں ہمیشہ یہی ڈر لگا رہتا تھا کہ ایسا دوبارہ نہ ہوجائے، دوسری مرتبہ جب انہیں پکڑنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ کسی کا فون حاصل کر کے گھر پہ کال کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔اس وقت انہوں نے اپنی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہاں زندگی عذاب بن چکی ہے اس لیے حکومت سے ان کی واپسی میں مدد کی درخواست کی جائے۔
ان کا اہلِ خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی آمدنی انہتائی کم ہے اور وہ کرایے کے مکان میں رہتے ہیں ان دو سالوں کے دوران وہ بہت تنگی اور افلاس کا شکار رہے اور صرف پاکستان فشرفوک فورم کے لوگوں نے ان کی مدد کی جو راشن وغیرہ فراہم کردیتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C