یمن: امریکی فضائی حملے میں افریقی مہاجرین کی بڑی تعداد ہلاک
👁️ 115 بار دیکھا گیا
یمن: امریکی فضائی حملے میں افریقی مہاجرین کی بڑی تعداد ہلاک
صنعاء (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی کے مطابق ملک کے صعدہ نامی صوبے میں افریقی مہاجرین کے ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے کے بعد 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس واقعے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صعدہ یمن میں حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں اس سے قبل بھی امریکی حملے کیے گئے تھے۔
تاہم وہاں حراستی مرکز پر کیے جانے والے تازہ حملے پر، جس کی اطلاع المیسرہ ٹی وی کی جانب سے آج بروز پیر دی گئی، اب تک امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ امریکی ملٹری کی سینٹرل کمانڈ یا سینٹ کام مشرق وسطیٰ میں امریکی عسکری کارروائیوں کے لیے ذمہ دار فوجی ادارہ ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام یمنی وزارتوں کے مطابق یہ حملہ آج علی الصبح کیا گیا اور اس میں جس مرکز کو نشانہ بنایا گیا وہاں 115 تارکین وطن کو رکھا گیا تھا۔
المیسرہ ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے باعث ”بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی‘‘ کے سبب ریسکیو اور ایمرجنسی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا ایک میزائل گرنے کے باوجود پھٹا نہیں اور اب خصوصی ٹیمیں نہایت احتیاط کے ساتھ اسے ہینڈل کر رہی ہیں۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ”غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی پناہ کے مرکز کو نشانہ بنانے کے اس گھناؤنے جرم‘‘ کی مذمت کی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس مرکز کو اقوام متحدہ کی ترک وطن سے متعلق بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) اور ریڈ کراس کے زیر نگرانی چلایا جا رہا تھا۔
حالیہ کچھ عرصے سے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں کے خلاف حملوں میں شدت آ چکی ہے اور اس ملیشیا پر اب تک کا سب سے مہلک امریکی حملہ اس ماہ بحیرہ احمر میں ایک فیول ٹرمینل پر کیا گیا تھا، جس میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
امریکہ کا موقف ہے کہ حوثیوں پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک اس ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں کمرشل بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ رک نہیں جاتا۔ حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نومبر 2023ء سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کو وہ غزہ کی جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار حمایت کے طور پر اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C