کراچی پولیس کا گودام سے بھاری مقدار میں فوجی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
کراچی پولیس کا گودام سے بھاری مقدار میں فوجی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں ایک خیراتی ٹرسٹ سے تعلق رکھنے والی برطانوی دور کی عمارت سے بڑی مقدار میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسٹین گن، ریوالورز اور دیگر جدید ترین ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی وسطی ملک مرتضیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ ’فوجی اسلحہ‘ بظاہر 10 سے 12 سال قبل زمین میں دفن کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز شیخ کا کہنا تھا کہ سینٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کو لیاری سے ملحقہ لی مارکیٹ کے علاقے میں جدید ترین ہتھیاروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد یہ آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عمارت ایک ٹرسٹ کی تھی اور سلیم نامی شخص کو کرائے پر دی گئی تھی جس نے اسے ایک گودام میں تبدیل کر دیا تھا۔
گودام میں برتن کارٹنوں میں رکھے جاتے تھے جن میں زیادہ تر کپ شامل تھے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کھدائی جمعہ کی رات شروع ہوئی اور ہفتہ کی رات تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسٹین گنز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ہتھیار پرانے اور زنگ آلود ہیں۔
سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ پولیس فوج کے ماہرین سے اسلحے کے فرانزک تجزیے اور ان کی اصل نسبت کا پتہ لگانے کے لیے رجوع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے ’حقیقی تعلق‘ کی جانچ کی جائے گی۔
فی الوقت پولیس اس بات کی تصدیق نہیں کرسکی کہ کیا برآمد شدہ اسلحہ نیٹو اتحادی افواج کے کنٹینر کا ہے یا نہیں۔
ملک مرتضیٰ نے جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں ہتھیاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو اسی علاقے میں دیگر مقامات پر بھی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات کو یہاں سے فوجی اسلحہ برآمد ہوا جبکہ دن کے وقت چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں مشین گنیں، اینٹی ایئر کرافٹ گنیں، اسٹین گنیں شامل ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ’اسٹین گن کوئی عام ہتھیار نہیں ہیں، یہ معلوم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ان ہتھیاروں کو اس مقام پر کیسے لایا گیا؟ ہم فی الحال یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اسلحہ کس کا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ اس طرح کے ہتھیار ایک تھانے کے قریب سے برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ زنگ آلود اسلحہ بلوچستان لبریشن آرمی کا ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل اگست میں اسی طرح رینجرز نے نیو کراچی میں ایک گودام میں چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت نے ’مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائیوں‘ کے لیے چھپائے تھے۔
اس وقت رینجرز کے ترجمان نے بتایا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکٹر 5 ای میں چھاپہ مارا گیا جس میں 7 کلاشنکوفیں، 3 سیوین ایم ایم رائفلز، اتنی ہی 8 ایم ایم رائفل، ایک 222 رائفل، 6 بارہ بور ریپیٹر، 10 پستول، ایک ریوالور اورایک ہزار 684گولیاں برآمد ہوئیں تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C