28/January/2026

آذربائیجان میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ ناکام، داعش خراسان کے 3 شدت پسند گرفتار

👁️ 228 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آذربائیجان میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ ناکام، داعش خراسان کے 3 شدت پسند گرفتار

آذربائیجان میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ ناکام، داعش خراسان کے 3 شدت پسند گرفتار

باکو (ڈیلی اردو) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر مبینہ حملے کا منصوبہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے، اور اس سازش میں ملوث تین شدت پسند گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

 

مقامی  میڈیا کے مطابق مبینہ حملے کی منصوبہ بندی داعش کے افغان دھڑے، خراسان گروپ کی ہدایات پر کی گئی تھی، جس کا مقصد باکو میں اسرائیلی سفارتی مشن کو نشانہ بنانا تھا۔

آذربائیجان کے سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ گرفتار شدہ شدت پسند ایک غیرملکی سفارتخانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم حکام نے سفارتخانے کی شناخت کے بارے میں باضابطہ وضاحت نہیں کی۔

 

سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار شدت پسندوں سے تفتیش کے دوران ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C