آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی، فروغ نسیم
👁️ 106 بار دیکھا گیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی، فروغ نسیم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ٹینیور آج رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت چھ ماہ بعد ختم نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دشمن کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہمیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ دشمن چاہتا ہے کہ معاملے کو خراب کیا جائے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ 243 کی تشریح پوائنٹ آف فرسٹ امپریشن کے طور پر کی گئی۔ 70 سال سے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے قانون لانے کیلئے رہنمائی کی۔ سپریم کورٹ کا حکم پاکستان کی فلاح کیلئے ہے۔ رہنمائی کرنے پر چیف جسٹس صاحب کے شکر گزار ہیں۔
فروغ نسیم نے مزید کہا کہ وکیل اور جج مکالمے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ بس فیصلہ آرہا ہے۔ ہم سب کو اس کیس میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ ہر چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ دیکھا جائے۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا کہ آج کا فیصلہ بہت تاریخی ہے، اس سے مستقبل میں ہمیں رہنمائی ملے گی۔ ہمارے سامنے بہت سی ایسی چیزیں آئیں جن پر کبھی کسی عدالت نے فیصلہ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ تقسیم ہندوستان سے پہلے کا ہے، جس پر کچھ ترامیم کے بعد عمل ہو رہا ہے۔ آرمی ایکٹ کے رولز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اسے پہلے کبھی چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ تین دن کے اندر مختلف قوانین پر بحث ہوئی۔ 1973ء کے آئین کے بعد مختلف آرمی چیفس کو ایکسٹینشن دی گئیں۔ سابق آرمی چیفس کی طرح جنرل باجوہ کو بھی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی، اس سلسلے میں معمول کے تحت نوٹیفکیشن بنا دیا گیا تھا۔
انور منصور خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آرٹیکل 243 اور آرمی ریگولیشن 255 کا بڑا ذکر ہے۔ عدالت کی جانب سے 243 اور رول 255 کو الگ الگ دیکھا گیا۔ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی مدت طے نہ ہونے پر زیادہ بحث ہوئی۔ آئین اور نظام کی مضبوطی کے باعث معاملہ جلد نمٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت عالیہ میں زیادہ بحث اس نقطے پر ہوئی کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر نہیں۔ شارٹ آرڈر کا متن یہی ہے کہ قانون بنا کر آئندہ اسی قانون کے تحت تعنیاتی کریں گے۔
جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کیس کے فیصلے کو کسی ایک شخصیت سے نہ جوڑا جائے۔ آج پاکستان میں آئین اور قانون کی جیت ہوئی ہے اور اسے استحکام ملا ہے۔ جو پاکستان کو عدم استحکام میں مبتلا کرنے کی آس لگائے بیٹھے تھے، انہیں بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C