آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
👁️ 79 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد + راولپنڈی (ڈیلی اردو/اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
US Senator Lindsey Graham called on COAS. Regional security including Afghan Reconciliation Process was discussed. Visiting dignitary acknowledged Pakistan’s efforts towards regional peace and stability. pic.twitter.com/eJlQy0pcui
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 16, 2019
امریکی سینیٹر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی بحرین روانگی سے قبل امریکی سینیٹر نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں عمران خان نے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود۔ pic.twitter.com/G1w18qOuJq— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 16, 2019
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی سینیٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بالخصوص اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنا تے ہوئے آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی ترقی کے لئے اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن و مصالحاتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے سینیٹر لنڈسے گراہم کو بھارتی جموں و کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کی جانب ان کی توجہ دلائی۔
وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے امریکا کو اس جانب توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون اضافی مارکیٹ رسائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ذریعے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور امریکی سینیٹ میں آرمڈ سروسز، ایپروپری ایشنز اور بجٹ کمیٹیوں کے سینئر رکن ہیں۔
یاد رہے کہ یہ ان کا 2019ء میں پاکستان کا دوسرا دورہ ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C