آزاد کشمیر: بھارتی فوج کا ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ، 2 شہری شہید
👁️ 117 بار دیکھا گیا
آزاد کشمیر: بھارتی فوج کا ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ، 2 شہری شہید
راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گولے اور گائیڈڈ میزائل چلا دیئے
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج نے مارٹر اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوئے۔ شہدا میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔ شہید ہونیوالے دونوں بزرگ شہری گاؤں نگرائی کے رہائشی تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں اب تک کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔
Another brave son of soil laid his life in the line of duty. Sepoy Muhammad Sheeraz embraced shahadat due to Indian firing in Buttal Sector along LOC. pic.twitter.com/BAozVnsuGY
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 16, 2019
گزشتہ دنوں بھی بھارت فوج کی ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوئے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور، سپاہی رمضان اور سپاہی محمد شیراز شامل تھے۔
In efforts to divert attention from precarious situation in IOJ&K,Indian Army increases firing along LOC.
3 Pakistani soldiers embraced shahadat. Pakistan Army responded effectively. 5 Indian soldiers killed, many injured, bunkers damaged. Intermittent exchange of fire continues. pic.twitter.com/wx1RoYdiKE— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2019
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C