آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکا شہید، بہن شدید زخمی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکا شہید، بہن شدید زخمی
مظفر آباد (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا شہید اور اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔
فارورڈ کہوٹہ کے پولیس افسر زبیر گیلانی کے مطابق جانی نقصان ضلع حویلی کے نیزہ پیر سیکٹر میں ایل او سی کے قریب ترین واقع گاؤں اخوری میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والا 15 سالہ طاہر اور ان کی زخمی بہن کی 12 سالہ طاہرہ کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔
ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر محمد ظہیر نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ ساڑھے 10 بجے تک جاری رہا۔
محمد ظہیر کا کہنا تھا کہ بھائی، بہن اپنے گھر کی دیوار کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک مارٹر گولہ گھر کے صحن میں آکر گرا۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کو سینے میں گولے کا شارپنل لگا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ اسپلنٹر سر کے آر پار ہونے سے لڑکی کے دماغ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمی لڑکی کو ابتدائی طور پر فارورڈ کہوٹہ میں پاک فوج کے صحت مرکز لایا گیا، جس کے بعد اسے ضلع پونچھ کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال راولاکوٹ منتقل کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘ایل او سی کے دونوں طرف کشمیری، بھارتی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہو رہے ہیں، کیا یہی کشمیریوں کا مقدر ہے؟’
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے کے بعد خطے بالخصوص ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سید شاہد محی الدین قادری نے کہا کہ حالیہ جانی نقصان کے بعد بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، جبکہ 81 افراد زخمی ہوئے۔
شہریوں کے علاوہ پاک فوج کے 5 اہلکار بھی ایل او سی پر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔
سید شاہد محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی میں 20 مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 198 گھر، ایک مسجد، 2 اسکولوں کی عمارتوں اور 5 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 14 گھر اور 2 دکانیں مکمل تباہ ہوگئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C