01/November/2019

آزادی مارچ: سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجوا کر چھوڑیں گے: بلاول بھٹو زرداری

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آزادی مارچ: سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجوا کر چھوڑیں گے: بلاول بھٹو زرداری

آزادی مارچ: سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجوا کر چھوڑیں گے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو نہیں مانتے۔ ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجوا کر چھوڑیں گے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 70 سال میں ہم صاف و شفاف الیکشن نہیں کراسکے۔ یہ کس قسم کی آزادی ہے جہاں سیاست آزاد ہے اور نہ ہی صحافت۔ ہمارا میڈیا بھی سلیکٹڈ ہے جہاں بھارتی پائلٹ سمیت دہشتگردوں کے انٹریوز تو چل سکتے ہیں لیکن ملک کے سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا انٹریو نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم نالائق ہے، عوام کا سلیکٹڈ نہیں ہے۔ عوام دشمن سلیکٹڈ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے۔ عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو نہیں مانتے اور صرف اور صرف جمہوریت مانگتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی ہر جمہوری اقدام میں اپوزیشن کے ساتھ ہوگی۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھجوا کر چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کے دور میں کشمیر پر تاریخی حملہ ہورہا ہے اور ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C