آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا
👁️ 97 بار دیکھا گیا
آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر سے حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
27 اکتوبر 2019 کو آزادی مارچ کے قافلےملک بھر سے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس نااہل حکومت کا خاتمہ کریں گے۔ انشاءاللہ#AzadiMarch27October @juipakofficial pic.twitter.com/hAnZG9KaRO
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) October 3, 2019
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوجائے گا، ملک بھر سے قافلے اس مارچ میں شریک ہوں گے، ہم اس حکومت کو چلتا کرکے دکھائیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے فوری نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم، پھر تیسری اسکیم ہوگی۔
تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات جعلی تھے اوراس کے نتیجہ میں ایک جعلی حکومت وجود میں آئی از سرنو صاف شفاف انتخابات سب کا مشترکہ مطالبہ ہے
اس نااہل حکومت کی وجہ سے آج معیشت تباہ حال ہے،کاروباری طبقہ اضطراب کا شکار ہے#AzadiMarch27October pic.twitter.com/iSLjY8nxe9— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) October 3, 2019
انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ ہوگا، ملک کے ہر شعبہ زندگی کے سے تعلق رکھنے والے افراد آرہے ہیں، انشاء اللہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں سے بھی لوگ شامل ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ ہم ڈی چوک تک آئیں گے، ہم جلدی اٹھنے کے ارادے سے نہیں آرہے، ہماری ان کے ساتھ کسی بات پر مفاہمت نہیں ہو سکتی، ان کو جانا ہوگا، ہم کوئی تاریخ نہیں بدل رہے، نہ ہی کوئی ہمیں تاریخ بدلنے کا کہہ رہا ہے، اسلام آباد آنا اور بیٹھنا پر امن طریقے سے ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گرفتار یا نظر بند کیا تو اس کی حکمت عملی بھی بنالی ہے۔
اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، بلاول بھٹو نے اکتوبر میں آزادی مارچ کی مخالفت کی ہے اور اسے موخر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، مصطفی کھوکھر، قمرالزمان کائرہ اور دیگر رہنماء ملاقات میں موجود ہیں۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا اسد محمود اور دیگر رہنماء ملاقات میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے وفد سے ہونے والے ملاقات اور مشاورت سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد نے نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے مارچ موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنا موخر کرنے سے انکار کیا تاہم جب ن لیگ نے اصرار کیا تو انہوں نے اس حوالے سے مجلس عاملہ سے بات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C