06/November/2019

آزادی مارچ: ‏مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا جاری رکھنےکا اعلان

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آزادی مارچ: ‏مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا جاری رکھنےکا اعلان

آزادی مارچ: ‏مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا جاری رکھنےکا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کوایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ 

آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میرےلیے تکلیف دہ مرحلہ تھا جب کارکن بارش میں بھیگ رہے تھے۔ بارش میں کارکنوں کی استقامت کوسلام پیش کرتاہوں، یہ بارش حکمرانوں کے لیے بھی ایک پیغام تھا کہ یہ اجتماع تماش بینوں کا اجتماع نہیں، آنے والے امتحانوں کو بھی اسی استقامت سے عبورکریں گے۔ موجودہ حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتے، ناکام حکومت کو گرانے کے لیے ہم یہ مشقت برداشت کررہے ہیں۔ ہم اسی طرح ڈٹے رہے تو یقیناً اپنے مقاصد  میں کامیاب ہوں گے، 12 ربیع الاول کو اس اجتماع کو سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران ایک سال میں 3 بجٹ پیش کرکے محصولات کاہدف حاصل نہیں کرسکے، اگر ایک اور بجٹ ان نااہلوں نے پیش کیا تو پاکستان معاشی طور پر بیٹھ جائے گا، پاکستان سابق سوویت یونین کے مقابلے میں بڑا ملک نہیں، جہاد افغانستان میں سوویت یونین اقتصادی ناکامی کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

سربراہ جے ہو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ہے، اسی روز ہم کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں، حج پر اخراجات 5 لاکھ روپے کردیئے گئے اور سکھوں کے لئے پاکستان میں انٹری مفت ہوگی۔ کیا ہم آئندہ یہ دن اقبال ڈے کی بجائے رنجیت سنگھ اور بابا نانک کے دن کے طور پر تو نہیں منائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان میں سفارتی عملے کے ساتھ ناروا سلوک پر وزارت خارجہ خاموش ہے، کس طرح لوگ باہر جاکر ملک کی خدمت کریں گے؟

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کہا گیا کہ لوگ حکومت سے نوکری کی آس نہ لگائیں، 400 اداروں کو ختم کرنے کی بات کی گئی، اس سے ہزاروں لوگ بےروزگار ہوں گے، کیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کیوں کیا گیا؟ 50 لاکھ گھر بنانے کی بات کرکے 50 لاکھ گرا دیئے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C