استنبول، تہران، صنعا سمیت کئی ممالک میں حماس کی حمایت میں ریلیاں، جشن منایا گیا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
استنبول، تہران، صنعا سمیت کئی ممالک میں حماس کی حمایت میں ریلیاں، جشن منایا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول میں ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین اور مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے— فوٹو: وی او اے
دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر منظم اور کامیاب حملے کے بعد فلسطینیوں نے مختلف علاقوں میں جشن منایا، غزہ میں اسرائیل کے تباہ شدہ ٹینک اور موبائل پر کھڑے ہوکر نوجوانوں نے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ ایران میں بھی حماس کے حملوں پر جشن کا سماں ہے، تہران میں فلسطین اسکوائر پر آتش بازی کی گئی جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین اور مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نکل آئے اور اسرائیل پر ہونے والے حملوں پر جشن منایا۔
یمن کے علاوہ عراق اور اردن سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں حماس کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کیے تھے اور اب بھی مختلف پر اسرائیلی فورسز سے جنگ جاری ہے۔
حماس کے حملوں میں اسرائیلوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے کرنل اور رھط شہر کے پولیس چیف سمیت 600 افراد مارے گئے ہیں۔
زخمیوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور درجنوں اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو جنگجو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C