اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی: ثالث، جزئیات پر کام ابھی باقی ہے، نیتن یاہو
👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی: ثالث، جزئیات پر کام ابھی باقی ہے، نیتن یاہو
واشنگٹن + یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے۔
غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی، جب حماس کے عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں دھاوا بول کر تقریباً 1,200 افراد کو ہلاک اور 250 کے قریب افراد کو اغوا کر لیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں ابھی تک قید 100 یرغمالوں میں سے ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ میں حماس کی وزارت صحت کےعہدہ داروں کے مطابق، اسرائیل حماس جنگ میں غزہ میں 46,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت جنگجوؤں اور عام شہریوں میں فرق نہیں کرتی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی تعداد نصف سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین صورتحال:
ثالثوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ کو روکنے اور کچھ یرغمالوں کی رہائی کے لیے دوحہ، قطر مین، جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
قطری دارالحکومت میں کئی ہفتوں کے طویل مذاکرات کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں حماس کے پاس زیر حراست درجنوں یرغمالوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیل میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بے گھر ہوجانے والے لاکھوں افراد کی واپسی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی کا عزم کیا گیا ہے۔
جنگ بندی کی خبر پر فلسطینیون کا ردِ عمل
دیر البلاح، غزہ کی پٹی میں درجنوں بے گھر فلسطینی بدھ کے روز ایک خیراتی کچن میں قطار میں کھڑے، جنگ بندی کے لفظ کے منتظر تھے۔
امان ابو جراد، جو بیت حنون کی ایک بے گھر خاتون ہیں، غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود گھر واپسی اور اپنے بہن بھائیوں اور عزیزوں سے دوبارہ ملنے کے لیے ترس رہی ہیں۔
“اگرچہ وہاں پہلے ہی بمباری ہو چکی ہے، کم از کم ہم اپنی سرزمین پر واپس چلےجائیں گے۔ جس لمحے جنگ بندی ہوتی ہے، اس میں ایک نفسیاتی راحت ہے، اور آپ اس سرزمین پر واپس چلےجاتے ہیں جہاں آپ ذلت میں رہنے سے بہترحالات میں تھے،‘‘ انہوں نے کہا۔
غزہ میں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں اور غذائی قلت، غذائی امداد کی کمی، صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور سردیوں کے سخت حالات کا شکار ہیں۔
بیت لاہیا کی ایک بے گھر خاتون کفایہ العطار نے کہا،”ہم بحفاظت گھر واپس جانے کی دعا کرتے ہیں، لیکن ہمارے گھروں پر بمباری کی گئی ہے اور سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ ہم کہاں جائیں؟”
اسرائیل نے بدھ کو دیر گئے اعلان کیا تھا کہ حماس نے مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کے لیے طے شدہ مفاہمت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔جسے اسرائیل نے سختی سے مسترد کر دیا۔
قطر کے وزیر اعظم نے، جو مذاکرات کی ثالثی کر رہے ہیں، حماس اور اسرائیلی وفود سے الگ الگ ملاقات کی، اور کچھ ہی دیر بعد، تنازعہ حل ہو گیا، قطری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پسِ پردہ ہونے والے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا۔
حماس کے عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اس معاملے کو حل کرنے کی تصدیق کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C