اسرائیل حماس جنگ: اقوامِ متحدہ کا ہلاک ہونیوالے 101 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، پرچم سرنگوں
👁️ 24 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس جنگ: اقوامِ متحدہ کا ہلاک ہونیوالے 101 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، پرچم سرنگوں
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اقوام متحدہ کے کارکنوں نے پیر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاک ہونے والے ایک سو سے زائد ملازمین کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو تنظیم کی 78 سالہ تاریخ میں فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنوں کی ہلاکت کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے عملے نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی UNRWA کے 101 اہل کاروں کی یاد میں شمع روشن کرتے ہوئے سر جھکا لیااورپوری دنیا میں اقوام متحدہ کے پرچم سرنگوں کر دیےگئے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاتیانا ویلوایا نے کہا کہ “یہ ہماری تنظیم کی تاریخ میں اتنے کم وقت میں ہلاک ہونے والے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ہم آج یہاں اس انتہائی علامتی مقام پر، اپنے ان بہادر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔”
This morning UN staff honoured colleagues who had made the ultimate sacrifice. The UN flag flew at half-mast at the Organization’s offices around the world on Monday in memory of the 101 staff members of the UN agency for Palestine refugees, UNRWA, killed in Gaza since 7 October. pic.twitter.com/PW7uQaRRJi
— United Nations Geneva (@UNGeneva) November 13, 2023
فلسطینی پناہ گزین ایجنسی UNRWA نے کہا ہے کہ عملے کے کچھ ارکان اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ روٹی کے لیے قطار میں کھڑے ہوئے تھے۔ دیگر اہلکار اپنے گھر والوں کے ساتھ حماس کے خلاف اسرائیل کی اس فضائی اور زمینی جنگ میں ہلاک ہوئے جو 7 اکتوبر کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے والی تنظیم حماس کی طرف سے سرحد پار حملے کے جواب میں شروع ہوئی تھی۔
غزہ میں UNRWA کے ڈائریکٹر ٹام وائٹ نے ایک بیان میں کہا، “غزہ میں UNRWA کا عملہ اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں پرچم کو سرنگوں کرنے کو سراہتا ہے۔ تاہم، غزہ میں ہمیں اقوام متحدہ کے پرچم کو اس بات کی علامت کے طور پر بلند رکھنا ہے کہ ہم اب بھی کھڑے ہیں اور غزہ کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔”
اقوام متحدہ کےفلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے کمشنر جنرل Philippe Lazzarini نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اسی عزم کا اظہار کیا۔
Today marks a poignant moment as @UN lowers its flags to pay tribute to the 101 @UNRWA colleagues killed in #Gaza over the last month.
Across #Gaza we keep the UN flag flying high to symbolize @UNRWA's unwavering commitment to serve the people of Gaza. pic.twitter.com/HZye1f5SpQ
— Philippe Lazzarini (@UNLazzarini) November 13, 2023
قوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کے لیے غزہ کے بعد، سب سے مہلک تنازعہ 2011 میں نائجیریا کاتھا جہاں ایک خودکش بمبار نے ان کے ابوجا کے دفتر پر اسلام پسند بغاوت کے دوران حملہ کیا، جس میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل مختصر رقبے والےگنجان آباد غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کرتا ہے، اس کا کہنا ہےکہ یہ گروہ ساحلی علاقوں کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ حماس اس کی تردید کرتا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاتیانا ویلوایا نے کہا کہ”میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم ایک کثیرالجہت دنیا کے لیے واقعی بہت مشکل دور کا سامنا کر رہے ہیں۔” تاہم انہوں نے کہا کہ” اقوام متحدہ پہلے سے کہیں زیادہ لازمی ہو گئی ہے۔”
UNRWA، پہلی عرب اسرائیل جنگ کے بعد 1949 میں قائم کی گئی تھی، جو اسکولوں، صحت کی دیکھ بھال اور امداد سمیت بہت سی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ غزہ میں کام کرنے والے UNRWA کے پانچ ہزار افراد کےعملے میں سے بہت سے فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C