اسرائیل کا دمشق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ
👁️ 60 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا دمشق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ
دمشق (ڈیلی اردو) شام نے جمعہ کی صبح گولان کی پہاڑیوں سے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے جمعہ کی صبح دمشق کے آس پاس کے متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے اسرائیلی جارحیت کی تصدیق کی ہے۔
شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا گیا لیکن کچھ میزائلوں نے زمین پر نقصان پہنچایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شام کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، شامی میڈیا نے جمعہ کو عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود میں اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا اور متعدد کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کے آس پاس کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کچھ مادی نقصان پہنچا ہوا، فوجی ذرائع نے نقصان یا ہلاکتوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے قریب لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے 2023 کے آغاز سے اب تک 52 مرتبہ شام میں اسرائیلی حملوں کی نشاندہی کی ہے، ان میں سے 37 فضائی حملے، 15 زمینی شامل ہیں جن میں تقریباً 106 اہداف کو نقصان پہنچا۔ ان میں گولہ بارود کے ڈپو، فوجی ہیڈ کوارٹراور گاڑیاں شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ شام میں ایک تنظیم نے ایک ڈرون لانچ کیا تھا جس نے جنوبی اسرائیل کے علاقے ایلات میں ایک سکول کو نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C