اسرائیل کا شام کے بندرگاہی شہر الاذقیہ پر فضائی حملہ
👁️ 109 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام کے بندرگاہی شہر الاذقیہ پر فضائی حملہ
دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ صنعا نیوز) شام کے حکومتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اس کے بندرگاہی شہر الاذقیہ کے بعض ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب شامی میڈیا نے اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔
Firefighters continued to tackle the blaze(s) caused by the reported #Israel|i strike into the morning at Latakia Port, #Syria. pic.twitter.com/6heypbyotH
— Aurora Intel (@AuroraIntel) December 28, 2021
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کی علی الصبح اس کے بندرگاہی شہر الاذقیہ پر ایک اسرائیلی فضائی حملہ ہوا ہے۔ رواں ماہ میں یہ دوسری بار ہے جب ملک کے سرکاری میڈیا نے اس شہر پر اس طرح کے حملے کی خبر دی ہو۔
سات دسمبر کو بھی شام کے سرکاری میڈیا نے اسی طرح کی اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے اپنے ایک حملے میں ایک گودام کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں پر موجود کنٹینرز کو آگ لگ گئی تھی تاہم اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
#Israel is ending 2021 with an attack against #Syria when its Jets launched missiles against the #Latakia port causing serious damage. Israel is violating the international law, repeatedly attacking a sovereign country. The attack against Latakia is the second this month. pic.twitter.com/4C8kGGOa6w
— Elijah J. Magnier ???????? (@ejmalrai) December 28, 2021
اسرائیل عموماً حملوں کے اس طرح کے دعووں پر رد عمل کے بجائے خاموشی اختیار کرتا ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا ادارے صنعا نے فوجی حکام کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا، “صبح تقریبا تین بج کر اکیس منٹ پر اسرائیل نے بحیرہ روم کی سمت سے کئی میزائل فائر کیے اور الاذقیہ کی بندرگاہ پر موجود کنٹینر یارڈ کو نشانہ بنایا گيا۔”
ان حملوں سے نقصان کیا ہوا؟
صنعا کے مطابق اس حملے میں شام کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا اور اس کے علاوہ کچھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ صنعا کے مطابق حملے کے سبب بندرگاہ کے کنٹینر اسٹوریج ایریا میں آگ لگ گئی۔ شام کے ایک اور سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے حملے میں ایک ہسپتال، کچھ رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع دی ہے۔
ایک شامی اہلکار نے صنعا کو بتایا کہ حملے کے سبب لگنے والی آگ کو بجھانے میں عملے کو تقریباً ایک گھنٹے کا وقت لگا۔ شام سے متعلق برطانیہ میں مقیم ایک ادارے ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک شام پر یہ 28واں حملہ ہے،”اس حملے میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گيا۔‘‘
اس سے قبل شامی میڈیا ادارے صنعا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی، “اسرائیل نے گولان کی جانب متعدد فضائی حملوں سے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔‘‘ اس کے مطابق ان حملوں میں بھی ایک شامی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C