اسرائیل کا مشرقی رفح پر حملہ، جنگ بندی مذاکرات معاہدے کے بغیر ختم
👁️ 71 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا مشرقی رفح پر حملہ، جنگ بندی مذاکرات معاہدے کے بغیر ختم
غزہ + واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) فلسطینیوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو رفح کے علاقوں پر بمباری کی جب کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اس دھمکی کو مسترد کر دیا کہ اگر اسرائیل نے رفح پر کوئی بڑا حملہ کیا تو اس کے ہتھیاروں کی ترسیل روک دی جائے گی۔
اسرائیل کے ایک سینئر عہدے دار نے جمعرات کو دیر گئے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کا تازہ ترین دور ختم ہو گیا ہے اور اسرائیل رفح اور غزہ کی پٹی کے دوسرے حصوں میں منصوبہ بندی کے مطابق آپریشن جاری رکھے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل نے یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے حماس کی تجویز پر اپنے تحفظات ثالثوں کو پیش کر دیے ہیں۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، “اگر ضروری ہوا تو ہم اپنے ناخنوں سے لڑیں گے۔” تاہم انہوں نے اضافہ کیا “لیکن ہمارے پاس اپنے ناخنوں سے کہیں زیادہ کچھ ہے۔”
اسرائیلی مسلح افواج کے اعلیٰ ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے رفح اور ایسی دوسری ان کارروائیوں کے لیے درکار ہیں، جن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیموں، حماس اور اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے شہر کے مشرقی مضافات میں جمع اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن راکٹ اور مارٹر فائر کیے۔
رفح کے رہائشیوں اور طبی ارکان کا کہنا ہے کہ مشرق کے ایک مضافاتی علاقے ،”برازیل” کی ایک مسجد کے قریب اسرائیل کے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔ رفح غزہ کا ایسا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جو ابھی تک اسرائیلی زمینی فورسز کے کنڑقل میں نہیں آیا ہے۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج میں ملبے میں مسجد کے مینار اور کمبل میں لپٹی دو لاشیں دکھائی دیتی ہیں۔
رفح کے صابرہ محلے میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند المجاہدین بریگیڈز کے ایک سینئر کمانڈر اور ان کا خاندان اور گروپ کے ایک اور لیڈر کے اہل خانہ اور طبی ارکان شامل تھے ۔یہ بات ان کے رشتے داروں اور گروپ نے بتائی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکریت پسند رفح میں چھپے ہوئے ہیں، جہاں غزہ کے دوسرے علاقوں سے جن میں سے بیشتر کو اسرائیلی بمباری نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، لاکھوں فلسطینی فرار ہو کر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسے اپنی سلامتی کے لیے انہیں (حماس عسکریت پسندوں کو) ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
بے گھر ہونے والوں میں سے ایک فلسظینی محمد عبدالرحمٰن نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اسرائیلی بمباری شہر پر کسی حملے کا پیش خیمہ ہے۔
42 سالہ شخص نے ایک میسجنگ ایپ کے ذریعے رائٹرز کو بتایا ،” اس نے مجھے وہ واقعات یاد دلا دیے جو ہمارے رہائشی علاقوں پر سرائیلی ٹینکوں کے ہلہ بولنے سے پہلے ہپیش آئے تھے، بھاری بمباری کی مدد سے عام طور پر ٹینک ان مقامات تک جا سکتے ہیں جہاں وہ حملہ کرنا چاہتے ہیں۔”
امریکہ میں، وائٹ ہاؤس نے اپنی اس امید کا اعادہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل رفح میں کوئی بڑا آپریشن شروع نہیں کرے گا، کہا کہ اس کا یہ خیال نہیں ہے کہ اس سے حماس کو شکست دینے کا اسرائیل کا مقصد آگے بڑھے گا۔
ترجمان جان کربی نے کہا، “رفح میں حملہ، (صدر بائیڈن) کے خیال میں، اس مقصد کو آگے نہیں بڑھا سکے گا۔”
کربی نے کہا کہ حماس پر اسرائیل کی طرف سے نمایاں طور پر دباؤ ڈالا گیا تھا اور اس گروپ کی قیادت کے باقی ماندہ ارکان کو تلاش کرنے کے لیے اس آپریشن کی نسبت، جس میں شہریوں کو نمایاں خطرہ لاحق ہے، بہتر آپشنز موجود تھے۔
مذاکرات ختم
قاہرہ میں حماس، اسرائیل، امریکہ، مصر اور قطر کے وفود منگل سے بات چیت کر رہے تھے۔ مصر کے دو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،مصر کے دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن کوئی معاہدہ طے نہیں ہو سکا۔
قطر میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشیق نے کہا کہ حماس کا وفد ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز کی منظوری کی تصدیق کے بعد قاہرہ سے رخصت ہو چکا ہے۔ اس منصوبے میں غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں اور اسرائیل کی جانب سے جیلوں میں بند متعدد فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔
حماس نے اب تک معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن اس نے جنگ کے خاتمے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھا تھا، اور ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کا کام ” انتہائی دشوار” تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C